تلنگانہ بی جے پی کے صدر کے لکشمن نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں حکومت
مسلمانوں کو ریزرویشن کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے بل پیش کرنے پر بی
جے پی اسمبلی اور اس کے باہر اس کی مخالفت کرے گی اور اس کے خلاف ایک اور
سیاسی جدوجہد کی شروعات کرے
گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم ریزرویشن کی وو ٹ بینک کی سیاست کے ذریعہ ریاستی حکومت
ایک سازش کر رہی ہے جسے بی جے پی قطعی طورپر برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے بی جے پی کے دفتر میں پارٹی لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کو بی جے پی روکنے کی کوشش کرے گی ۔